گاندربل /عظمیٰ نیوز سروس/محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے 115 بٹالین سی آر پی ایف اور چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل کے تعاون سے پیر کو بوائز ہائر سیکنڈری سکول میں لڑکوں کے لیے سوک ایکشن پروگرام کے تحت اوپن والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ دو روزہ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے مختلف ہائیر سیکنڈری سکولوں کی نمائندگی کرنے والی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔معززین نے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں باہمی تعاون کی کوششوں کو سراہتے ہوئے نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔افتتاحی دن چار سخت مقابلے دیکھنے میں آئے، جس کا آغاز BHSS گاندربل نے قمریہ ہائر سیکنڈری اسکول گاندربل سے کیا۔ ٹورنامنٹ منگل کو دو سیمی فائنل میچوں کے ساتھ جاری رہے گا، جس کا اختتام ایک دلچسپ فائنل میں ہو گا تاکہ چیمپئن کا تاج سر پر سجا سکے۔