عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررز فیڈریشن (کے ٹی ایم ایف)نے ٹریڈرز فیڈریشن لالچوک کے صدر اور جنرل سیکریٹری عہدوں پر بالترتیب محمد اقبال خان اور محمد سلیم بٹ کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جوڑی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کریں گے۔ایک مبارکبادی بیان میں کے ٹی ایم ایف کے قائمقام صدر محمد یاسین خان نے دونوں لیڈروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب باڈی تاجر برادری کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔ خان نے کہا’’دونوں کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہوگا‘‘۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ صدر علاقے میں کاروباری شعبے کی ترقی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ خان نے کہا کہ لالچوک مارکیٹ اپنی تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی ایک بڑی کاروباری سرگرمی ہے جہاں پوری وادی کے لوگ خریداری کیلئے جمع ہوتے ہیں۔