بٹوت //ای سی سی ای کے تحت سی ڈی پی او رام سو کے دفتر مگر کوٹ میں پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔اس موقعہ پر سی ڈی پی او رامسوکے علاوہ متعدد معززین موجود تھے ۔سی ڈی پی او شکیلا سلیم نے کہا کہ ای سی سی ای کے تحت چھ روزہ تربیتی کیمپ جو کہ بلاک رامسو کے تمام آنگن واڑی ورکران پر مشتمل تھا پروگرام آج اختتام پذیر ہو گیا ۔انہوں نے کہاکہ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کئیر(ECCE)کے تحت سپروائزر سنتوشی کماری اور سپر وائزرناہدہ نجم نے آنگن واڑی ورکران کوچھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کے بارے میں اور بنیادی تعلیم کے متعلق جانکاری دی ۔انہوں نے پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیتی کیمپ کے ذریعے سے آنگن واڑی ورکران کو مکمل طور پر بچوں کی دیکھ بھال اور بنیادی تعلیم کے متعلق جانکاری دی جائے گی۔اس سلسلے میں مگر کوٹ سی ڈی پی او دفتر مگر کوٹ میںECCE کے 6 روزہ تربیتی کیمپ کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی تھی۔سی ڈی پی او رامسو شکیلا سلیم نے ورکروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ عورت کا سماج میں بہت بڑا رول ہے اور بچوں کی ابتدائی نشوونما کا اچھے ڈھنگ سے ہونا بہت ہی اہم ہے۔ انہوں نےمعززین اور آنگن واڑی وکروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی قسم کی ضرورت محسوس کریں تو بلا جھجھک وہ ان سے رجوع کر سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے اس پروگرام کو شروع کئے جانے سے بچوں کو کافی حد تک تحفظ ملا ہے۔سی ڈی پی او رام سو شکیلا سلیم نے پروگرام کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ 6 روزہ تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا ہے جس میںبلاک رام سو کے تمام آنگن واڑی ورکران کو تربیت دی گئی ہے اور نو نہال بچوں کے ابتدائی دیکھ بھال اور ابتدائی تعلیم کے لئے ان ورکران کو تربیت دی گئی۔پروگرام کے اختتام میں سی ڈی پی او نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔