جموں//ریاستی پبلک سروس کمیشن نے جے اینڈ کے کمبائن کمپٹیٹو مینز ایگزام 2016کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ پبلک سروس کمیشن کے کنٹرولر امتحانات خالد مجید کے مطابق ان امتحانات کا انعقاد 2جولائی سے 8اگست 2018کے دوران کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 6427امیدوار شریک ہوئے تھے۔ قریب 4ماہ کے عرصہ میں ہی پی ایس سی نے مینز کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے جس میں 963امیدوار پرسنلٹی ٹیسٹ اورزبانی انٹرویو کیلئے منتخب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وائیوا ٹیسٹ20دسمبر سے شروع ہو گا اور اس کے لئے مفصل شیڈول عنقریب ہی جاری کر دیا جائے گا۔