ٹورنٹو// کینیڈا میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے کیسز کی تعداد 60 ہزارکے پار پہنچ گئی ہے ۔کینیڈا کی عوامی صحت ایجنسی کے مطابق پیر تک ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 60772 اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 3854 ہو گئی۔کینیڈا میں صوبہ کیوبیک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے . یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 32623 اور وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2280 ہے . پھر بھی صوبہ کیوبیک میں آج معیشت کے کچھ حصوں کو کھولنا شروع کر دیا ہے ۔