زاہد بشیر
گول// حالیہ دنوں انتظامیہ نے کینٹھہ داڑم روڈ پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو معطل کرتے ہوئے اس پر تعمیری کام شروع کرنے کو کہا اور اس پر تارکول ڈالا جا رہا ہے ۔ تار کول ڈالنے کے ساتھ ہی لوگوں نے اس کام کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح سے تار کول ڈالا گیا تو ایک دو دن میں ہی تمام اکھڑ جائے گا کیونکہ یہ میکڈم مٹی پر ڈالا جا رہا ہے جو لوگوں کے چلنے سے ہی اکھڑ رہا ہے ۔ یہاں تمام سوشل میڈیا کے گروپس میں لوگوں نے ویڈیو ڈال کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کینٹھہ داڑم روڈ کی حالت پہلے سے ہی نہایت ہی ابتر ہے اور اب اس پر غیر معیاری میٹریل کا استعمال ہو رہا ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ داڑم گول روڈ کی حالت بھی نہایت ہی ابتر ہے جہاں سے انتظامیہ نے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی ہے ۔ لوگوں کینٹھہ داڑم روڈ پر غیر معیاری کام کی جانچ کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے خزانہ عامرہ کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے سے بچایا جائے تا کہ زمینی سطح پر بہتر طریقے سے تعمیراتی کام ہو سکے اور عوام کے ساتھ انصاف ہو ۔