عاصف بٹ
کشتواڑ//جمعہ کی صبح کشتواڑ کے کیرو پاورپرجیکٹ میں رونما ہوئے المناک حادثے میں ا یک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زیرتعمیر پاور پروجیکٹ سائٹ پر جمعہ کی صبح ٹریکٹر کو حادثہ پیش آیاجب ٹریکٹر مقامی نالے سے پانی لیکر پروجیکٹ سایٹ کی طرف جارہا تھا جس دوران نالے کے قریب سڑک پر پھسلن کے سبب اسکا ڈرائیور ا س پر سے کنٹرول کھوبیٹھا اور ٹریکٹر سو فٹ نیچے نالے میں جاگرا۔ اس پر تین لوگ سوار تھے جنھیں فوری طور مقامی لوگوں نے ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جبکہ دو زخمی افراد کاعلاج جاری ہے ۔جاںبحق ہوئے شخص کی شناخت محمد یونس ولد غلام محمد ساکنہ دوندی بونجواہ کے طور ہوئی جبکہ ایک زخمی کی شناخت نذیر احمد ولد محمد شفیع ساکنہ دوندی بونجواہ کے طورہوئی اور دوسرے شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس ماہ کی چودہ تاریخ کو بھی پاورپرجیکٹ سائٹ میں کیمپر گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں تین افراد کی موت واقع ہوئی تھی جسکے بعد انتظامیہ نے پروجیکٹ سایٹ پر عارضی طور کام کو معطل کردیاتھا۔