کپوارہ//سرحدی علاقہ کیرن کپوارہ میں ہفتہ کی دو پہر کو اس وقت کہرام مچ گیا جب منڈین سے کنڈین جارہاایک لو ڈ کیریر الٹ کر گہرے نالہ میں جاگرا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کیرن کے منڈین سے کنڈین کی طرف جارہا ایک لو ڈ کیر ئر زیر نمبر JK09A..8354 جب کنڈین کے مقام پر پہنچ گیا تو سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے گا ڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہرے نالہ میں جاگرا ۔لو ڈ کیر ئر میں سوار 4شہری جن میں سعید احمد لون ،عبد ارشید لون ،صداقت احمد لون اور تنویر احمد لون شدید طور زخمی ہوئے ۔مقامی لوگو ں نے جب یہ خبر سنی تو وہ جائے واردات کی طرف دوٹ پڑے اور بچاﺅ کاروائی شروع کی ۔زخمیو ں کو نالہ سے نکال کر اسپتال لے جایا گیا تاہم ان میں18سالہ سعید احمد لون اسپتال پہنچانے سے قبل دم تو ڑ بیٹھا ۔سعید کی لاش کو جب اس کے آ بائی گاﺅ ں پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔