عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی//دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو اپنا آشیانہ مل گیا ہے اور اب وہ ہفتہ کووزیر اعلیٰ ہائوس خالی کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد کیجریوال نئی دہلی قانون ساز اسمبلی میں رہیں گے۔ وہ عآپ رکن پارلیمنٹ اشوک متل کے گھر پر رہیں گے جو 5فیروز شاہ روڈ پر واقع ہے۔پارٹی رہنمائوں، کونسلروں، اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ نے اروند کیجریوال کو اپنا گھر دینے کی پیش کش کی تھی۔ جس کے بعد کیجریوال نے اشوک متل کا گھر کا انتخاب کیا۔قبل میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ اروند کیجریوال سول لائنس میں فلیگ اسٹاف روڈ پر واقع دہلی کے وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ اگلے ایک دو دنوں میں خالی کر دیں گے کیونکہ ان کیلئے نئی دہلی میں ایک رہائش طے ہوگئی ہے، جہاں وہ اپنے کنبہ کے ساتھ رہنے کیلئے آئیں گے۔