یواین آئی
باندہ// دہلی کے وزیر اروند کیجریوال کے بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ جیل جانے کے بعد کیجریوال نے ذہنی توازن کھو دیا ہے۔تندواری میں ہمیر پور۔مہوبہ لوک سبھا سیٹ کے لئے انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا انا ہزارے کے سپنوں پر پانی پھیرنے والے کیجریوال اب میرا نام لے کر باتیں کررہے ہیں۔