سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے حوالہ رقومات کے سلسلے میں سرینگر کے مختلف علاقوں میں چھاپے ڈالے ۔ این آئی اے کے ہمراہ پولیس اور سی آر پی ایف دستے بھی تھے ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے سرینگر کے باغوان پورہ نور باغ میں ایک شہری کے رہائشی مکان پر چھاپہ ڈال کر تلاشی لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شہری کا تعلق کراس ایل او سی ٹریڈ سے ہے ۔ ایجنسی کی چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ سی آر پی ایف اور پولیس کے دستے بھی شامل تھے ۔اس سے چند روز قبل این آئی اے نے بیروہ میں ایک نوجوان کے گھر پر چھاپی مارا تھا، جو سوشل میڈیا استعمال کررہا تھا۔اسکے بعد پٹن میں ایک دوشیزہ کو حراست میں لیا گیا جو مظفر آباد کی ایک لڑکی کیساتھ سوشل میڈیا پر ایک گروپ میں تھیں۔