جموں //ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے طلاب کو جموں و کشمیر ،بچوں کو جنسی تشدد سے محفوظ رکھنے کے ایکٹ 2018 ،JK PCSVO Act اور پانی بچائو کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دینے کیلئے ایک بیداری مہم کا اہتمام کیا ۔ جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیر مین جسٹس راجیش بندال کی ہدایت پر لانچ کئے گئے اس بیداری کمیپ میں زیر قیادت چیر مین ضلع لیگل سروسز اتھارٹی ونود چٹر جی کو ل بیداری پروگرام ضلع کے متعدد سکولوں میں منعقد کئے جائیں گے۔ JK PCSVO Act, 2018پر بیداری پرگراموں کا سلسلہ ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے پریزینٹیشن کانونٹ سینئر سیکنڈری سکول ،گاندھی نگر سے شروع کیا گیا،جس کا اہتمام سیکرٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی نوشاد احمد خان نے افتتاحی خطبہ سے کیا ،جس دوران انہوں نے پروگرام کے اغراض و مقاصد اجا گر کئے اور کہا کہ اس کا مقصد تعلیمی اداروں میں بچوں کی سلامتی اور تحفُظ یقینی بنانا ہے۔ریسورس پرسن سیکرٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ، سب جج سواتی گپتا، اور چیر پرسن چائیلڈ ویلفئیر کمیٹی جموں شالنی شرما نے ایکٹ سے متعلق تفاصیل کی وضاحت کی،جو 18 سال کی عمر کے نیچے کسی بھی بچے کو جنسی استحصال سے بچانے کے لئے لاگو کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر بچوں کو ان معامالت میں سزا کی جانکاری بھی دی گئی۔مہم کے دوران طلاب کو جرم کی اطلاع نہ دینے،غلط شکایت یا جھوٹی جانکاری دینے کے لئے بھی سزا سے واقف کیا گیا۔اس موقعہ پر طلاب کو ماہروں سے قانونی معاونت حاصل کرنے کے لئے رہنما خطوط کی بھی جانکاری دی گئی۔اس دوران طلاب اور ریسورس پرسن کے درمیان تبادلہ خیال کی نشست منعقد ہوئی ،جس میں طلاب نے اپنے شکوک و شبہات کو دور کیا۔بیداری پروگرم میں طلاب کے علاوہ جوینائیل جسٹس بورڈ کی پروٹکشن افسر انو پما شرما ، کونسلر شویتا جین اورکانونٹ سکول کی پرنسپل ہیما نے بھی شرکت کی۔