حسین محتشم
پونچھ// پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی سرسید ایجوکیشن مشن جے کے کی جانب پونچھ کے گائوں کہنو میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا۔ گاؤں کی سطح پر منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ لورن اور چکترو کے درمیان ہوا جو ایک سخت مقابلے کے بود لورن نے جیت لیا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر انعاماتی تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی پونچھ شری موہن لال شرما مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک مثبت پیغام دیتے ہوئے انہیں نشے کے راستے سے دور رہنے اور منشیات سے بچنے کی تلقین کی۔ انہوں نے نقصان دہ سرگرمیوں سے دور رہ کر ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا۔ سابق سرپنچ خالد خان نے اپنی پنچایت کی جانب سے ایڈیشنل ایس پی موہن لالکا نوجوانوں کے لئے مسلسل مثبت اقدامات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے درخواست کی کہ کہنو گاؤں میں کھیلوں کا میلہ منعقد کیا جائے تاکہ مقامی نوجوان نشہ مکت بھارت (منشیات سے پاک ہندوستان) کے تھیم کے تحت حصہ لے سکیں۔ ڈاکٹر سرفراز میر، سرسید ایجوکیشن مشن سوچ انڈیا این جی او آر ای جی ڈی کے چیئرمین نے اپنی این جی او کی جانب سے ایڈیشنل ایس پی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر کہنو گاؤں کا دورہ کیا، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی، اور اہم باتوں کو پھیلایا۔انہوں نے ’منشیات کو نہیں کہو‘کا پیغام ہر خاص طور پر عدنان خان آرگنائزر، اور سفیان خان اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں این جی او کے کئی ممبران بھی موجود تھے جن میں عدنان خان، سفیان خان، مظہر چوہدری اور واحد احمد، کامران احمد، محمد عرف خان، نمبردار لیاقت علی خان وغیرہ شامل تھے۔