رام بن //مرکز کی کھیلو انڈیا پہل کے تحت انٹر بلاک ضلع سطح کے میراتھن سپورٹس ٹورنا منٹ کا افتتاح کیا گیا۔ انڈر 19 اور 16سا ل کی عمر کے لڑکوں کے گروپ میںکھو کھو میں بلاک بانہال نے بلاک گول اور رامسوکو شکست دیکر فائنل جیت لیا۔ انڈر 19 اور 16سا ل کی عمر کے لڑکیوں کے گروپ میںگول نے فائنل میچ جیت لیا۔کبڈی میں رام بن بلاک نے انڈر 19 اور 16سا ل کی عمر کے لڑکیوں کے گروپ اور انڈر 19 اور 16سا ل کی عمر کے لڑکوں کے گروپ میںرام سو نے فائنل میچ جیت لیا۔ والی بال میں 19سال سے زائد گروپ او ر انڈر 16سا ل کی عمر کے لڑکوںکے گروپ میںرام بن بلاک نے فائنل میچ جیت لیا۔ بیڈ منٹن میں رام بن بلاک نے انڈر 19 اور 16سا ل کی عمر کے گروپ میں رامسو بلاک نے فائنل میچ جیت لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر ،سی پی او اوتم سنگھ ،سی ایم او ڈاکٹر سیف الدین خان ، اے ڈی پلاننگ گنیش کمار، ڈپٹی ایس ایس او سکھدیو راج شرما ، مختلف محکموں کے افسروں و اہلکاروں بشمول صحت و محکمہ اطلاعات کے اہلکاروں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںڈی سی نے ضلع کے نوجوانوں کو ان مقابلوں میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا سکیم نوجوانوں کو کھیلوںمیں شامل کرنے کے مقصد سے لانچ کی گئی ہے،تاکہ نوجوانوں کی توانائی کو صیح سمت میں لگایا جا سکے۔انہوں نے طلاب سے کھیلوں کو جرائم سے دور رکھنے کیلئے استعمال کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے ڈی وائی ایس ایس او کو سپورٹس پروگراموں کے تحت شرکا کو تما م تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں میںمثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی عزت افزائی کی جائے گی۔
کھیلو انڈیا کشتواڑ میںسپورٹس فیسٹول کا افتتاح
اے آئی بٹ
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے مرکزی سپانسرڈ سکیم ’’کھیلو انڈیا ‘‘ کے تحت مختلف عمر کے گروپوں میں 03روزہ انٹر زونل مقابلوں کا جمعرات کے روز افتتاح کیا،جسکا انعقاد محکمہ یوتھ سروسز و سپورٹس نے ڈی وائی ایس ایس او دیوان چند ٹھاکور کی نگرانی میں کیا۔ اس موقعہ پر معزز شہریوں کے علاوہ سپورٹس اور اطلاعات محکمہ کے عملہ کے علاوہ ضلع کے8زونوں یعنی کہ ناگسینی، درابشالہ، پاڈر، اندروال، مڑواہ، واڑون ،دچھن اور کشتواڑ کے طلاب کی ا یک بڑی تعداد موجود تھی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا ،جو کہ اس موقعہ پرمہمان خصوصی تھے ،نے طلاب کو رضاکارانہ طور سے سپوٹس میں حصہ لینے کیلئے آگے آنے کو کہا۔انہوں نے شرکا کو کہا کہ زندگی کا حقیقی منتر خوشی خوشی کام کرنا اور زندگی کو بوجھ نہ مان کر خوشی خوشی زندگی بسر کرنے پر زور دیا۔انہوں نے ڈی وائی ایس ایس او کشتواڑ کی جانب سے باقاعدگی سے ایسے پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی۔ ڈی وائی ایس ایس او کشتواڑدیوان چند ٹھاکور نے اس موقعہ پر کہا کہ انتظامیہ نے سپورٹس فیسٹول کیلئے معقول انتظام کئے ہیں۔فیسٹول میں کھو ۔کھو، کبڈی، والی بال، ٹگ آف وار، رسی کھینچنے، بیڈ منٹن ،ٹیبل ٹینس ،کشتی وغیرہ کے مقابلے منعقد ہونگے۔