سرینگر //گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے ریاست کے نوجوان کھلاڑیوں جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف کھیل کود سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے، سے بات چیت کی۔مشیر موصوف نے ان کھلاڑیوں کو مختلف مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے مبارک باد دی۔مشیر موصوف نے کہا کہ کھیل کود سے نوجوانوں میں نظم و ضبط اور اجتماعی حوصلہ پیدا ہوتا ہے جو کسی بھی سماج کی ترقی و خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیاں اتحاد کا درس دینے کے علاوہ محنت اور لگن کا جذبہ بھی پیدا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کئی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔بعد میں فاروق خان نے نوجوان کھلاڑیوں اور کوچز میں اسناد کے علاوہ مومینٹوز تقسیم کئے۔