رام بن //ضلع رام بن کی لڑکیوں کے لئے فوج کی جانب سے 11۔اکتوبر2017 سے 09جنوری2018 تک کی نرسنگ تربیت منعقد کی گئی۔اس تربیت کا مقصد مقامی لڑکیوں کو نرسنگ بطور ایک پیشہ اپنانے کے لئے انہیں اپنے گائوںمیں صحت و صفائی کی دیکھ ریکھ کے لئے بنیادی ہنر سے آراستہ کرنا تھا۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد شرکا کو اسناد بھی فراہم کی گئیں، جو انکے لئے تعلیمی قابلیت کے علاوہ اضافی قابلیت کے طور پر شمار کی جا ئے گی۔شرکا کے والدین نے فوج کی جانب سے رام بن کے دور دراز علاقہ کی لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لئے موقعہ فراہم کرنے کی کافی ستائش کی۔فوج کی اس پہل کی دیہاتیوں بشمول سرپنچ نے سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ہم وردی پوش آدمیوں کے اس خیر سگالی پہل کے لئے مقروض ہیں۔