بانہال // ہفتے کو بانہال کے کھڑی۔ آڑپنچلہ ضلع رام بن میں ملی اتحاد کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں لوگوں نے متحدہ ہوکر امریکہ اور اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے کئے اور قصبہ کھڑی میں احتجاجی ریلی نکالی۔ ملی علماء دین اور معززین علاقہ اور نوجوانوں کی طرف سے اس ملی تنظیموں کی کال دی گئی تھی۔ احتجاج کی کال کے پیش نظر تحصیل کھڑی کے ترنہ ، ترگام ، بزلہ ، کاونہ ، منڈکباس، آڑپنچلہ ،منجوس ، ہرنہال ، سرن ، مہو منگت سمیت درجنوں دیہات سے آئے سینکڑوں لوگوں نے کھڑی۔ آپنچلہ کے تحصیل ہیڈ کواٹر پر امریکہ ، اسرائیل اور اْن کے معاونین کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر تسلیم کرنے کے خلاف امریکی صدر دونالڈ ٹرمپ کے خلاف اور مسجد اقصی ، بیت المقدس اور فلسطین کے حق میں فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے اسلام کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست پر احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل مخالف اور اسلام کے حق میں مختلف عبارات لکھے پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین مسجد اقصی اور بیت االمقدس کی حفاظت اور آزادی کیلئے مسلمانوں کو ایک جٹ ہوکر مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنے کی بھی اپیل کر رہے تھے۔ اس موقع پر مقررین نے امت مسلمہ کو درپیش تمام مسائل کا حل قران و سنت کی روشنی میں گذارنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان جب صیحح معنوں میں اسلام کو اپنائیں گے تو اسرائیل ،ا مریکہ سمیت دنیا کی تمام مسلم دشمن طاقتوں کو صفحہ ہستی مٹایا جا سکتا ہے کیونکہ دین اسلام دنیا کا واحد دین ہے جس میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پورے عالم کو درپیش مشکلات ، مصائب اور پرامنی کا حل ہے۔ انہوں نے کہا اسلام کے نام لیوا لوگوں کو متحدہ ہونا ناگزیر بن گیا ہے اور اسی کے بعد اسلام کو درپیش شیطانی طاقتوں کے چلینجوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دنیا پر غالب ہونے کیلئے اپنے اندر وہ اوصاف اور کردار پیدا کریں، جو ہمیں جناب محمد رسول اللہ کی حیات مبارکہ اور اللہ سبحان و تعالی کے کلام مقدس سے نے بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان مغربی سازشوں کے خلاف اور اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں اور اسلام پر کسی بھی قسم کی آنچ کو برداشت نہیںکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی قرار دینے کے بعد بھی دنیا میں امریکہ کا کوئی حامی نہیں ہے اور امریکی صدر کے فیصلے کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ اور امریکہ تنہا اور رسوا ہو کر رہ گیا ہے۔ مقرین نے اللہ سبحان وتعالی سے دعا کی کہ اللہ اسلام دشن طاقتوں اور مسجد اقصی اور فلسطین کو غیر قانونی طور پر محصور کرنے والے قابضوں اور صہیونی طاقتوں کو پاش پاش کرکے دنیا کے نقشے سے مٹائے۔ بعد میں پرامن طریقے سے یہ بھاری جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر کھڑی پولیس کی بھاری جمعیت کو امن وقانون کی صورتحال کیلئے علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔