عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کھندور اننت ناگ میںکل اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک روز قبل بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی کمسن طالب علم اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ طالب علم جس کی شناخت شاہد یوسف کے بطور ہوئی کھنڈرو میں گولہ بارود کے ڈپو کی حفاظت کیلئے بچھائی گئی بارودی سرنگ اتوار کو پھٹنے سے زخمی ہواتھا جس کے بعد اس کو فوری طور پر اننت ناگ اسپتال علاج کیلئے لے جایا گیا جہاں سے اسے فوج کے 92 بیس اسپتال منتقل کیا گیاتاہم سوموا ر کی صبح وہ اسپتال میںزندگی کی جنگ ہار گیا ۔