کپوارہ// ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر کی صدارت میںکل آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحصیلداروں ،بی ایم اووز اورسی ڈی پی اووز کو سوچھ بھارت مشن کے لئے سفیر نامزد کیا گیا تاکہ ضلع کو 15اپریل تک کھلے میں رفع حاجت سے پاک کیاجائے۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ متعلقہ آفیسران ایسے گاﺅں کو اپنائیں گے جہاں انفرادی سطح کے کم بیت الخلا¿ ہیں اوربی ڈی اووز کے علاوہ وی ایل ڈبلیوز،پنچایت انسپکٹر ،پٹواری،نمبردار اورچوکیدار نامزد کئے گئے آفیسران کے ساتھ تعاﺅن کریں گے۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاﺅن کرنے پر زوردیا تاکہ کپوارہ کو 15اپریل تک کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دیا جاسکے۔ترقیاتی کمشنر نے نامزد کئے گئے آفیسران کواپنے متعلقہ علاقوں میں عام لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے پر زوردیا تاکہ انہیں ایس بی ایم کے تحت آئی ایچ ایچ ایل کی تعمیر کے فوائد کے بارے میں جانکاری دی جاسکے۔