عارف بلوچ
اننت ناگ//پہلگام میں مقامی ممبر اسمبلی الطاف کلو نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔پہلگام میں مقامی کھلاڑی اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیل رہے تھے،اس بیچ ایس ڈی ایم میدان میں پہنچے اور یوم آزادی کی ریہرسل کا حوالہ دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو کھیل بند کرنے کو کہا۔کھلاڑیوں نے ایس ڈی ایم پر الزام عائد کیا کہ مذکورہ آفیسر نے کھلاڑیوں سے بدسلوکی کی اور نازیبا الفاظ استعمال کئے۔اس بیچ مقامی ممبر اسمبلی الطاف کلو موقع پر پہنچے اور ایس ڈی کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ آفیسر نے طاقت کا غلط استعمال کرکے کھلاڑیوں کو زدکوب کیا۔ ایس ڈی ایم نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کی ریہرسل اسٹیڈیم میں طے کی گئی تھی،اس کے علاوہ ترنگا ریلی کے مناسبت سے یہاں ایک تقریب منعقد ہونے والی تھی جس میںسکولی بچے حصہ لے رہے تھے،لہذا میں نہیں چاہتا تھا کہ اس بیچ یہاں کوئی بچہ زخمی ہو لہذا میں نے کھلاڑیوں کو شائستگی کے ساتھ میدان خالی کو کہا۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے کرکٹ کے دن کے مقابلے میں قوم سب سے پہلے آتی ہے۔