بانڈی پورہ //سرینزر کڈارہ کے گجربستی بانڈی کے طلاب اور والدین نے اساتذہ کی کمی کے خلاف ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ دفتر آکر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پچھڑے علاقوں میں اساتذہ تعینات کئے جائیں تاکہ طلاب کا تعلیمی سال ضائع نہ ہوجائے۔ سراپا احتجاجیوں نے دس کلو میٹر پیدل مارچ کرکے ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچے اور کہا کہ پرائمری سکول اور مڈل سکول میں ایک ایک استاد تعینات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مذکورہ سکولوں کے نام پر بھرتی ہوئے ہیں مان کو نشیبی علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چکریشی پورہ مڈل سکول کے 22طلاب کو 6ٹیچر آجر کے سکول میں 40طلاب کو 17 اساتذہ تعینات ہیں ۔احتجاج کرنے والوں نے چیف ایجوکیشن آفیسر ومحکمہ تعلیم کے خلاف نعرے بازی کی ۔چنانچہ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سجاد حسین نے فوری طور پرچیف ایجوکیشن آفیسر کو بلا کر ہدایت دی کہ جن اسکولوں میں اساتذہ کم ہیں ان میں اساتذہ تعینات کئے جائیں اور جو بھی نہیں جائے گا اس کو فوری طور پر معطل کریں۔ چنانچہ چیف ایجوکیشن آفیسر اور زیڈ ای او سیاسی دباو¿ کی وجہ سے اساتذہ کی مرضی کے سامنے بے بس ہیں جس کی وجہ سے اسکولوں میں تناسب کے مطابق اساتذہ تعینات نہیں ہیں اور پہاڑی علاقوں کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کا بحران شدت سے جاری ہے ۔زیڈ ای اوبانڈی پورہ نے کہا کہ بہت سے اساتذہ کی تبدیلی کا لسٹ چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ کو روانہ کیا ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہوا ہے جس کی وجہ بھی اسکولوں کو اساتذہ نہیں ہے گویا بانڈی پورہ ضلع میں سیاسی اثر ورسوخ کی وجہ محکمہ تعلیم کا بیڑا غرق ہوا ہے۔