عظمیٰ نیوز سروس
گاندربل// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو کہا کہ مختلف سرکاری محکموں میں تمام خالی اسامیوں کو “بڑی بھرتی مہم” کے ذریعے اگلے چھ ماہ میں پر کیا جائے گا۔وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی سیریز کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ایل جی نے کہا کہ پچھلے سال، یو ٹی انتظامیہ کی طرف سے بھرتی مہم شروع کی گئی تھی اور ایک شفاف نظام کے ذریعے سینکڑوں نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ “میں یہاں یہ اعلان کرتا ہوں کہ مختلف سرکاری محکموں میں تمام خالی اسامیوں کو اگلے چھ ماہ کے اندر ایک مناسب بھرتی مہم کے ذریعے پر کر دیا جائے گا”
۔انہوں نے مزید کہا “غریب آدمی کے بچے کو بھی افسر بننے کا حق ہے”۔ایل جی نے کہا کہ حال ہی میں ایک سبزی فروش کی بیٹی کے اے ایس آفیسر بنی۔ “وہ مجھ سے ملی اور بتایا کہ اس نے خود کو افسر بنتے ہوئے کبھی خواب میں نہیں دیکھا تھا، میں نے اسے یقین دلایا کہ غریب لوگوں کے بچوں کا بھی امیروں کے برابر حق ہے‘‘۔ایل جی نے علاقائی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “کچھ پارٹیوں نے سرکاری خزانے کو لوٹا، غیر ملکوں میں بڑے بڑے ولا بنائے اور جموں و کشمیر کے عام لوگوں کو نقصان پہنچایا۔ایل جی نے کہا کہ “یہ لوگ امن کو ہضم نہیں کر سکتے اور لوگوں کو اکسانے اور گمراہ کرنے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں”۔انہوں نے کہا کہ گاندربل ضلع میں وزیر اعظم آواس یوجنا اسکیم کے تحت 2800 آواس لوگوں میں تقسیم کیے گئے۔ایل جی نے کہا “مجھے واضح کرنے دو، گاندربل ضلع میں ایک بھی غیر رہائشی کو آوز نہیں دیا گیا ۔ لیکن کچھ لوگ غریب آدمی کو اپنا گھر بناتے اور اس اقدام کی مخالفت کرنے کی سازشیں کرتے دیکھنا ہضم نہیں کر سکتے، “۔ایل جی نے کہا کہ وہ دن گئے جب پاکستان کی یا یہاں کے کٹھ پتلیوں کی کال پر سکول اور کالج بند رہیں گے ”
۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، لوگ پرامن زندگی گزار رہے ہیں اور رات کی زندگی سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 1.88 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا،اس سے کس کو فائدہ ہوا؟ ایک مقامی ٹیکسی ڈرائیور، ہوٹل والا، رکھشا والا، شکار والا، گاڑی بیچنے والا اور دیگر کو فائدہ ملا۔ایل جی نے کہا کہ اس سال اگست تک 1.52 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا اور یہ تعداد 2.25 کروڑ سے تجاوز کرنے والی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ جموں و کشمیر میں بھی سیاحوں کی بڑی آمد کو ہضم نہیں کر سکتے اور صرف لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے بیانات دیتے ہیں۔ایل جی نے کہا کہ گاندربل بڑی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ “مجھے خوشی ہے کہ گاندربل جلد ہی دنیا کے سیاحتی نقشے پر اپنی جگہ بنانے کے لیے تیار ہے۔ سونمرگ میں 3.5 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی جو بہت بڑی بات ہے۔ایل جی نے کہا کہ انہوں نے ضلع میں کئی منصوبوں کا افتتاح کیا لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ جن منصوبوں کا سنگ بنیاد 2011 میں رکھا گیا تھا ان کا 12 سال کی بڑی تاخیر کے بعد آج افتتاح کیا جا رہا ہے۔ سابقہ حکمرانوں کی طرف سے یہاں پر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کا رجحان تھا نہ کہ انہیں مکمل کرنے کا۔ گاندربل میں، 75 پراجیکٹس کو زیر التوا پروجیکٹوں کی فہرست میں رکھا گیا تھا، جن میں سے موجودہ انتظامیہ نے 33 کو مکمل کیا ہے اور باقی 45 کو جلد ہی مکمل کیا جائے گا۔