کشتواڑ // سابقہ وزیر و ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمد کچلو نے درباشلہ کے مقام پر باری پسی کے گر آنے سے تین قیمتی جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور مقامی انتظامیہ و سرکار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ یہ حادثہ سرکاری و انتظامیہ کی لاپروائی سے پیش آیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کو معلوم تھا کہ پسی چلنے کا یہ سلسلہ پچھلے کئی دنوں سے لگاتار جارہی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہو ئے یہاں سرکاری عملہ کو تعینات کیا جائے جو یہاں پر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ مسافروں گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے لیکن انتظامیہ نے اس طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی جس سے آج تین گھروں میں صفت ماتم بچھ گئی ہے ۔کچلو نے کہا کہ انتظامیہ کو معلوم تھا کہ پسی کا سلسلہ جارہی ہے اور مشینوں کو استعمال لان چاہے تھا لیکن اس طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوںنے کہا کہ موجود ہ سرکار و ضلع انتظامیہ مقامی لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے میں نہ کام ہو چکی ہے۔ کچلو نے انتظامیہ و سرکار کی اس لاپرواہی پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وقعہ کی آزادانہ طور پر انکوئری کی جائے اور جو بھی لوگ اس میں ملوث پایا جا تے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔سجاد کچلو و نیشنل کانفرنس لیڈر اندروال چوہدری اسلام دین نے بھی اس حادثہ پر دکھ کا ظہار کیا ہے اور سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ لواحقین کو ایک سرکاری نوکری کے ساتھ پانچ پانچ لاکھ کی نقدی امداد کی جائے دونوں لیڈارن نے غم زدہ کنبہ کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعلیٰ سے دعا مغفرت کی کے مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام دے ۔دریں اثناء نیشنل کانفرنس آکائی کشتواڑ نے درباشلہ کلگاڑی کے مقام پر تین قمیتی جانوں کے نقصان پر سخت تشویس کا اظہار کیا ہے الگ الگ پریس بیان کے مطابق نیشنل کانفرنس آ کائی کشتواڑ نے اس حادثہ پر دُکھ کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ان سڑکوں پر جو حادثات ہو رہے ہیں اس کے لئے ریاستی سرکار ذمہ د ار ہے ضلع انتظامیہ و سرکار کو بے خوبی علم تھا کہ یہاں لگاتار پسی کا سلسلہ جارہی ہے اس کے بائوجود بھی کوئی اقدا مات نہیں اُٹھاے گئے جس سے آج تین قمیتی جانوں کا نقصان ہو اہے مقامی لیڈارن نے کہا ضلع کی تمام رابطہ سڑکیں کی خستہ حال ہیں ۔سینئر لیڈر و سابقہ ایم ایل اے قاصی جلال دین، کشتواڑ ضلع صدر تنوار احمد کچلو،جونیٹ سیکرٹری جموں امیتاز زرگر یوتھ ضلع صدر کشتواڑ ڈی ڈی فاروق یوتھ لیڈر کشتواڑ آصف قاضی نے بھی دُکھ کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعل سے دعا مغفرت کی کہ غم زادہ کنبہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کو توفیق دے اور سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکار کی طرف سے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے و سرکای نوکری فراہم کی جائے ۔