کشتواڑ//نیشنل کانفرنس کے ایک سنئر لیڈر و قانون ساز کونسل کے ممبر سجاد احمد کچلو نے ضلع کے ہفتہ بھر کے طویل دورہ کے دوران مڑواہ اور واڑ ون کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ان علاقوں میںلوگوں کے در پیش مسائل پر مخلوط سرکار کی مذمت کی۔انہوںنے کہا کہ علاقہ میں تعمیر کئے جارہے پکل بُر سر پروجیکٹ سے لوگوں کو کافی خسارہ ہو رہا ہے اورا انکی پریشانیوں کا فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ریاستی سرکار کو تنبہیہ کی کہ وہ فوری طور سے ان دونوں دیہات میں پروجیکٹ کی تعمیر سے پیدا شدہ پریشانیوںکا جائزہ لیکر ایک رپورٹ پیش کرے۔انہوں نے فوری طور سے ٹیم بھیج کر ان لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا بصور ت دیگر وہ انصاف کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایم ایل سی کچلو کی قیادت میں موضع ہنسُل میں شالی کو ہوئے نقصان کے خلاف ایک بھاری احتجاج کیا ،جس کی فوری طور بھر پائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔