کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے میدان پورہ علاقے میں جمعرات کو ایک 8سالہ لڑکا کار کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ اظہر خان (8) ولد ارشاد احمد خان ساکنہ بٹ پورہ حیامہ جو اس وقت ماموں کے گھر میدان پورہ لولاب میں تھا ،نامعلوم ایکو گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔
اسے فوری طور پر علاج کے لیے ایس ڈی ایچ سوگام لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔