کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں جمعرات کو ایک ذہنی طور پر معذور شخص کی لاش ملی۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق کچھ راہگیروں نے جامع مسجد دواگمولہ کے قریب لاش دیکھی اور پولیس تھانہ کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت فیاض احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن ہٹمولہ کپواڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثناءایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ شخص ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا اور آخری رسومات کے لیے لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔