سرینگر //محکمہ صحت میں کام کرنے والے خاکروبوں نے جمعرات کو سرینگر کی پریس کالونی میں تنخواہوں میں اضافہ کی مانگ کو لیکر احتجاج کیا۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ کپوارہ میں محکمہ صحت کے تحت کام کرنے والے اسپتالوں اور پرائمری ہیلتھ سینٹروں میں پچھلے 25سال سے 100روپے کی تنخواہ پر کام کررہے ہیں مگر 25سال کا عرصہ گزر جانے کے بائوجود بھی انکی تنخواہ میں کوئی بھی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ اُن کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے دیرینہ مانگ کو پورا کریں۔