کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے جنگلات پھر آ گ کی لپیٹ میں آگئے ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں سر سبز درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں جبکہ طوفانی ہوائوں کی وجہ سے آگ بجھانے کے عملے کو زبردست دشواریوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔معلوم ہو اہے کہ کہمل فارسٹ ڈویژن کرالہ پورہ کے کمپارٹمنٹ 28بمقام بڈنمل کے جنگلات میں اتوار کو آگ لگ گئی اور یہ آگ فوری طور پورے جنگلات میں پھیل گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ محکمہ جنگلات کے درجنو ں ملازمین آگ بجھانے کے لئے بڈنمل پہنچ گئے لیکن طو فانی ہو ائو ں کی وجہ سے آگ پر قابو نہیں پایا گیا اور آگ مزید جنگلات میں پھیل گئی ۔آگ کے نتیجے میں سینکڑوں سر سبز درخت جل کر خاکستر ہونے کی اطلاع مو صول ہوئی ہے ۔اس سے قبل بھی ضلع کے کئی دور دراز علاقوں میں جنگلات میں لگی آ گ کی وجہ سے قومی سر مایہ کو کافی نقصان پہنچ چکا ہے ۔اس دوران ضلع کے جنگلات میں آئے روز آگ کی بڑھتے واردات سے لوگو ں میں کافی تشویش پائی جارہی ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ یہا ں کے جنگلات میں آگ کی وجہ سے ہوئے نقصان سے وہ سخت پریشان ہیں ۔انہو ں نے محکمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگلات میں لوگو ں کی نقل و حمل پر نظر گزر رکھیں کیونکہ کئی شر پسند عنا صر جان بوجھ کر ان جنگلات میں آگ لگا دیتی ہے تاکہ وہ سمگلرو ںکا کام آ سان بن جائے ۔مقامی لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ جھاڑے کے موسم کے ساتھ ہی یہا ں کے لوگو ں جنگلات میں جاکر وہا ں پر پڑی بالن کو کوئلہ بنا تے ہیں اور ان کی لاپرائی کی وجہ سے ان جنگلات میں آ گ پھیل جاتی ہے اور اس سے یہا ں کے سبز سونے کو نقصان پہنچ جاتا ہے ۔اس حوالے سے ڈویژنل فارسٹ آ فیسر کہمل ڈویژن کرالہ پورہ ڈی پی سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ بڈنمل علاقہ کے جنگلات میں لگی آ گ پار قابو پانے کے لئے وہ خود بڈنمل میں موجود ہیں تاہ طوفانی ہوائو ں کی وجہ سے آ گ پر مکمل قابو نہیں پایا گیا لیکن محکمہ کے درجنو ں اہلکار آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہیں ۔انہو ں نے لوگو ں سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی سرمایہ کو بچانے کے لئے محکمہ کو اپنا تعاون فراہم کریں ۔