کپوارہ//کنڈی درگمولہ سڑک پر میگڈیم بچھانے کے دوران ناقص میٹرئل استعمال کئے جانے اور شیڈول کے مطابق کام نہ کرنے کے خلاف وزیر تعمیرات عامہ نعیم اختر برہم ہوگئے ہیںاور متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اس سڑک پر دوبارہ میگڈیم بچھانے کاکام شروع کریں ۔معلوم ہو اہے کہ وزیر تعمیرات نعیم اختر بدھ کے روز کپوارہ کے دورہ پر تھے جہاں انہوں نے تعمیر و ترقی کے کاموںکا جائزہ لیا ۔وزیر وموصوف نے کنڈی درگمولہ8کلو میٹر سڑک کا بھی معائنہ کیا جس پر محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے حال ہی میگڈیم بچھا یا ۔وزیر مو صوف نے سڑک کے معائنہ کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ مذکورہ سڑک پر شیڈول کے مطابق میگڈم نہیں بچھا یاگیا ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افیسران کو پھٹکار لگائی ۔انہو ں نے مذکورہ سڑک پر متعدد مقامات پر بچھایا گیا میگڈم کو اکھا ڑ دیا تاکہ یہ پتہ چلے کہ کنڈی درگمولہ سڑک پر واقعی شیڈول کے مطابق میگڈیم بچھایا گیا یا نہیں ۔وزیر مو صوف نے اس بات کی سخت نو ٹس لیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ٹھیکدار کے کام کو قبول نہیں کیا جائے گا اور ہدایت دی کہ اس سڑک پر شیڈول کے مطابق میگڈیم بچھایاجائے جبکہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے انجینئروں پر برس پڑے ۔نعیم اختر نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے انجینئرو ں کے خلاف کاروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سڑکو ں کے جھو ٹے فو ٹو دکھا کر سرکار کو گمراہ کر رہے ہیں لیکن موجودہ سرکار تعمیر و ترقی میں متعلقہ محکمو ں کی جانب سے لاپرواہی کو برداشت نہیں کرے گی ۔نعیم اختر نے ضلع کے عوامی نمائندو ں کو بھی ہدایت دی کہ وہ سڑکو ں پر میگڈیم بچھانے کے دوران نظر گزر رکھیںتاکہ سرکاری پیسہ احسن طریقے استعمال کیا جائے گا ۔اس دوارن وٹر کھنئی درگمولہ ویلفیئر فورم نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ انہو ں نے پہلے ہی محکمہ پی ایم جی ایس وائی کو خبر دار کیا تھا کہ کنڈی درگمولہ سڑک پر ناقص میٹرائل کے علاوہ شیڈول کے مطابق میگڈیم نہیں بچھایا جاتا ہے لیکن انہو ں نے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی ۔فورم نے مزید بتا یا کہ کنڈی درگمولہ متعدد دیہاتو ں جن میں کنڈی ،کیگام ،چک ،شڈی پورہ اور درگمولہ سے گزر کے درگمولہ پہنچ جاتی ہے اور اس سڑک سے درجنو ں علاقوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔انہو ں نے مطالبہ کیا مذکورہ سڑک پر پھر سے کام شروع کر کے شیڈول کے مطابق میگڈیم بچھایا جائے کیونکہ وزیر تعمیرات عامہ نعیم اختر نے ازخود اپنے دورے کے دوران یہ پایا کہ کنڈی درگمولہ سڑک پر شیڈول کے مطابق کام نہیں کیا گیا ۔