سرینگر//یوتھ نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر کا یک روزہ کنونش کپوارہ میں منعقد ہوا ۔ یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی سلمان علی ساگر نے ریاستی سرکار کو آڑھے ہاتھ لیتے ہوئے وادی میں نوجوانوں کی جاری ہلاکتوںکے سلسلہ پرریارستی سرکار پر اس کی ذمہ داری عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجود حکومت وادی کو 1990 کے دور کی طرف دھکیل رہی ہے او ر نوجوانوں کی قیمتی جانوں کی تلافی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ پنچایتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کوجو دھمکیاں دی گئیں ان پر سنجید گی کے ساتھ غور کرے ۔ انہوں موجودہ پی ڈی پی بی جے پی مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجوہ حکومت پنچایتی الیکشن کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے حکومت کو تائید کی کہ قتل غارت ، مارڈھاڑ ، تلاشیاں ، کریک ڈاؤن کا سلسلہ فوری طور بند کریں تاکہ لوگوں کی مال وجاں کی حفاظت یقنی بن جائے اور وادی میں امن لوٹ آئے ۔ کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ کے پولٹیکل سیکریٹری تنور صادق نے کہا پی ڈی کا اپنے وعدوں سے مکر جانا جو انہوں نے 2014 اسمبلی الیکشن کے دوران لوگ سے کئے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ جماعت اپنے اصولوں اور ایجنڈے سے بھی ہٹ گئی ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں میں بے چینی ، نا امیدی اور سیاست سے کنارہ کشی پیدا ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی پی جنگھ سنگھ کی لونڈی بن کر ریاست میں کام کرتی ہے اور ان کا اتحاد ریاست کی تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔