کپوارہ// کپوارہ میں کئی اہم نالو ں پر زیر تعمیر پل کئی برسو ں کے دوران تشنہ تکمیل ہیں کرالہ پورہ کے نالہ ہد پر پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر کا کہنا ہے کہ کپوارہ کے زیر تعمیر پلو ں کو وقت مقررہ کے اندر اندر عوام کے نام وقف کر کے لوگو ں کو مشکلات سے چھٹکارا دلایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق کرالہ پورہ علاقہ میں بس اڈے کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈرائیور اپنی گا ڑیو ں کو کرالہ پورہ کپوارہ سڑک کے کنار ے کھڑا کرتے تھے جس کے نتیجے میں دکاندارو ں کے ساتھ راہگیرو ں کے عبور و مرور میں مشکلات پیش آتے تھے تاہم بعد میں ضلع اس وقت کی سرکار نے کرالہ پورہ میں ایک بس اڈہ بنایا لیکن نالہ ہد پر پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہرے ،چوکی بل اور درد پورہ کو جانے والی گا ڑیو ں کو مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ لوگو ں کو بھی نالہ ہد کے درمیان گزر کر اسپتال اور دیگر سرکاری دفاتر کے علاوہ دکانوں پر پہنچنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کھلی دھوپ کے ساتھ ہی پہا ڑوں پر برف پگلنے کی وجہ سے نالہ ہد کے پانی میں اضافہ ہوتا ہے اور پھر لو گو ں کو متبادل راستوں کا استعمال کر نا پڑ تا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ تین سال قبل انتظامیہ لوگو ں کے مشکلات کو مد نظر رکھنے ہوئے نالہ ہد پر ایک پل کا سنگ بنیاد ڈال دیا تاہم تین سال گزر نے کے باوجود اس پل کے دو ہی ستون کھڑا کر کے باقی کام کو ادھورا چھو ڑ دیا ۔لوگو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس پل پر فوری طور کام شروع کر کے لوگو ں کے مشکلات کا ازالہ کریں ۔اس دوران نالہ کہمیل پر گزشتہ ایک دہائی سے متعدد پل زیر تعمیر ہیں لیکن ابھی تک تشنہ تکمیل ہیں ۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ چوکی بل تمنہ پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگو ں کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے اور نالہ کہمیل پر عارضی پل سے گزرنے والے کئی انسانی جانیں تلف ہوئی ہیں ۔لوگو ں کا یہ بھی کہنا ہے کہ نالہ ہد پر ہی شہر کو ٹ اور آلوسہ کے درمیان سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے ایک پل کا سنگ بنیاد رکھا لیکن 9سال گزر جانے کے با وجود بھی اس پل کو مکمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے رامحال اور کرالہ پورہ علاقہ کے لوگو ں کو عبور ومرور میں دقتیں پیش آرہی ہیں ۔لوگو ں نے مطالبہ کیا کہ ان پلو ں پر فوری طور کام مکمل کر کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں ۔نالہ کہمیل ،نالہ ہد اور نالہ لولاب پر زیر تعمیر پلوں کے حوالہ سے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ نالہ کہمیل پر پنزگام اور منز گام پل پر کام کو مکمل کر کے پہلے ہی عوام کے نام وقف کر دیا جس کے نتیجے میں رامحال اور کرالہ پورہ ،ترہگام اور چوکی بل کے ہزارو ں لوگو ں کے عبور و مرور میں آ سانی ہوگئی ۔خالد جہانگیر نے بتا یا کہ نالہ ہد پر بس اڈہ کرالہ پورہ کے نزدیک زیر تعمیر پل پر بھی فوری طور کام شروع کیا جائے گا ۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ نالہ لولاب پر کانٹھ پورہ کے نزدیک زیر تعمیر پل پر بھی شد و مد سے کام جاری ہے اور آئندہ دو مہینو ں کے دوران کپوارہ میں زیر تعمیر تمام پلو ں کو مکمل کر کے عوام کے نام وقف کئے جائیں گے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ہر روز کپوارہ کے کسی نہ کسی علاقہ کا دورہ کر کے وہا ں زیر تعمیر کامو ں کا از خود جائزہ لے رہے ہیں تاکہ وقت مقررہ پر یہا ں پر زیر تعمیر کامو ں بالخصوص پلو ں کو مکمل کر کے عوام کے مشکلات کا ازالہ کریں گے