کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ میں الگ الگ سڑک حادثات کے دوران ایک جو اں سال لڑکا جا ں بحق ہو گیا جبکہ 6دیگر زخمی ہوئے ۔معلوم ہو اہے کہ ریگی پورہ کپوارہ میںپیر کی شام کے قریب ایک تیز رفتار ٹپر زیر نمبر JK03C.3286نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے دوران موٹر سائیکل سوار اشفاق احمد پائر ولد حبیب اللہ پائرساکن سلکوٹ شدید طور زخمی ہوئے ۔مقامی لوگو ں نے فوری طور اشفاق کو سب ضلع اسپتال کپوارہ پہنچایا تاہم وہ زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔اشفاق کی لاش کو جب اس کے آ بائی گاﺅ ں سلکوٹ پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔اس دوران اتوار کی شام کو برمری دگمولہ کے مقام پر ایک ٹپر ایک ماروتی گا ڑی سے ٹکر گئی جس کے دوران ماروتی میں سوار 4افراد سمیت 6زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا گیا ۔پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔دریں اثناءکنگن گاندربل کے نزدےک ایک سوفٹ کار زےر نمبر JK13C/6723 نے اےک راہگےر رےاض کسانہ ولد محمد ےاسےن ساکن نارا ناگ کنگن کو ٹکر مار کر زخمی کر لےا جس کو علاج ومعالجہ کےلئے سب ڈسڑکٹ اسپتال کنگن منتقل کےا گیاجہاں سے اُسے مزےد علاج ومعالجہ کےلئے سکمز صورہ منتقل کےا گیا۔