کپوارہ،بارہمولہ //شمالی ضلع کپوارہ میں ضلع انتظامیہ نے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے مختلف محکمو ں میں کام کر رہے 20غیرحاضر ملازمین کو معطل کیا جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے سرکاری ملازمین کو خبر دار کیا کہ کام چور ملازمین کو بخشا نہیں جائے گا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے اسسٹنٹ کمشنر رینو کپوارہ محمد عبد اللہ ملک کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی جنہو ں نے جمعہ اور ہفتہ کو ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے سرکاری دفاتر کا معائنہ کیا اور وہا ں پر قریب 20غیر حاضرملازمین کو معطل کیا اور ان کی ایک روز کی تنخواہ کا ٹنے کی بھی سفارش کی اور اس رقم کو ضلعی ریڈ کراس سوسائٹی کے کھاتہ میں جمع کیا جائے گا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہا نگیر نے سرکاری ملازمین کو خبر دار کیا کہ وہ بلا وجہ اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر نہ رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔انہو ں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ سرکاری ملازمین کی غیر حاضری کے دوران لوگو ں کو در پیش مشکلات کو ہر گز بر داشت نہیں کیا جائے گا ۔اس دوران ایڈشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے ضلع کے کئی محکموں کا اچانک معاینہ کیا جہاں پر انہوں نے 17 ملازمین کو ڈیوٹییوں سے غیر خاصر پایا ۔تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی بارہمولہ فارق احمد با با نے اے سی آر بشیر احمد بٹ اور تحصیلدار معین ککرو کے ہمراہ سنیچرکو کئی محکموں کا اچانک دورہ کیا جن میں محکمہ صحت ،تعلیم ،انمول ہسبنڈری ،آر ڈی ڈی ،آر اینڈ بی اور اگریکلچر کے علاوہ کئی محکمے شامل ہیں ۔اس دوران ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نے 17 ملازمین کو ڈیوٹییوںسے غیر حاضر پاکر اُن کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی سفارش کی۔انہوں نے تمام ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ڈیوٹی اچھی طرح سے انجام دیں تاکہ عوام کو مشکلات نہ کرنا پڑے۔