سرینگر//پولیس کی طر ف سے طالب حسین نامی سماجی کارکن اور وکیل پر کئے گئے حملے کا سنجیدہ نو ٹس لیتے ہو ئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ کھٹوعہ میںپیش آنے والے انسانیت سوز واقعے کے معاملے پر آواز بلند کر نے والے طالب حسین نامی سماجی کارکن اور وکیل پر نا معلوم افراد کی جانب سے ادھمپور میں جمعہ کی شام کو ہوئے جان لیوا حملے کا پولیس نے سنجیدہ نو ٹس لیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات کا آغا ز کر دیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ طالب حسین کھٹوا معاملے میں انصاف کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے فرنٹ فار جسٹس نامی فورم کے سائے تلے ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے پیش پیش تھے ۔طالب حسین کو جمعہ کی شام ایک ٹی وی شو میں حصہ لینے کے بعد واپسی پر نا معلوم افراد نے ادھمپور میں حملہ کر کے زخمی کیا ۔واضح رہے کہ طالب حسین کو 21جنوری کو پولیس نے حراست میں لیا تھا جس کے ایک روز بعد انہیں رہا کیا گیا۔طالب حسین کو ایک احتجاجی ریلی کی قیادت کے دوران پولیس نے کھٹوعہ سے گرفتار کیا تھا جس کی گونج اس وقت اسمبلی میں بھی سنائی دی تھی ۔