عظمیٰ نیوزسروس
جموں//کٹھوعہ میں ہفتہ کوایک سڑک حادثے میں ایک 9سالہ لڑکا لقمہ اجل بن گیا جبکہ 22مسافر زخمی ہوگئے۔حکام نے بتایاکہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس زیر رجسٹریشن نمبرتھا، دھر دگنو (سیری) میں صبح تقریباً 9بجکر40منٹ پر سڑک سے پھسل کر ایک پہاڑی سے نیچے گر گئی۔اس واقعے کے نتیجے میں ایک9سالہ لڑکا جاں بحق اور 22دیگر مسافر زخمی ہوئے۔حادثے کی خبر پھیلتے ہی نزدیکی گائوں والے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ٹوٹی ہوئی منی بس سے باہر نکالا۔ انہوں نے کہا کہ، 9 سالہ انکیش کمار ولد درشن سنگھ کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بلاور میں مردہ لایا گیا۔اہلکار نے مزید کہا کہ زخمیوں کو جی ایم سی کٹھوعہ، پنکی دیوی ، بھارتی دیوی، مینو رام، ارون سنگھ ، اترا دیوی ، گیارہ بیگم ریفر کیا گیا ہے۔ کستوری لال کو جی ایم سی جموں ریفر کیا گیاجبکہ سنگیتا اور ریوی دیوی ، دکشا، مکیش دیوی، شیرخواربچی پرنشو ، بودھ راج ، گنیش کمار، امیتا، دیوی ، ہیم راج، پرویز احمد، رینا دیوی، جیوتی دیوی، سنیتا دیوی، سرن دیو، ایس ڈی ایچ بلاورمیں زیر علاج ہیں۔