سمت بھارگو
جموں// کٹھوعہ ضلع کے جنگلاتی علاقے میںبڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے جہاں پولیس نے ہفتہ کے روز ‘ڈھوک’ میں دیکھے گئے چار ملی ٹینٹوں کے خاکے جاری کیے اور ان کے بارے میں قابل اعتماد معلومات پر 20 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا۔ حکام نے کہا کہ جموں خطہ کے کٹھوعہ میں 8 جولائی کو ماچھیڈی کے ایک دور افتادہ جنگلاتی پٹی میں فوج کے گشت پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جے سی او)سمیت پانچ فوجی مارے گئے۔بڑے پیمانے پر تلاشی مہم کے باوجود، کشمیر ٹائیگرز سے وابستہ ملی ٹینٹ، جیش محمد تنظیم کے ایک شیڈو گروپ، جو کہ حال ہی میں ملک میں گھس آئے ہیں، کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔X پر ایک پوسٹ میں، پولیس نے چارملی ٹینٹوںکے خاکے جاری کیے جنہیں آخری بار ضلع کے بالائی علاقوں ملہار، بنی اور سیوجدھر کے جنگلات کے ‘ڈھوک’ میں دیکھا گیا تھا۔کٹھوعہ پولیس نے اپنی پوسٹ میں کہا’’ قابل عمل معلومات کے لیے ہر ملی ٹینٹ پر 5 لاکھ روپے کا انعام (اعلان کیا گیا ہے)۔ملی ٹینٹوں کے بارے میں قابل اعتماد معلومات رکھنے والے کو بھی مناسب انعام دیا جائے گا،” عہدیداروں نے بتایا کہ فوج اور سی آر پی ایف کی مدد سے پولیس نے پہلے ہی ملی ٹینٹوں کی تلاش کے لئے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔
فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی چھاتہ برداروں کو ہوائی جہاز سے اتارنے کے لیے علاقے میں منڈلاتا ہوا دیکھا گیا، جب کہ آپریشن میں فورسز کی مدد کے لیے ڈرونز اور دیگر جدید ترین آلات استعمال کیے گئے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ضلعی پولیس نے عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ ملی ٹینٹوںکے ٹھکانے کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔پولیس کے ایک ترجمان نے کہا، “اطلاع دینے والے کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ پولیس کی مدد کے لیے آگے آئیں، کیونکہ قومی سلامتی کو لاحق ممکنہ خطرات کو روکنے کے لیے عوام کی مدد بہت ضروری ہے۔”انہوں نے کہا کہ آئیے ایک محفوظ کمیونٹی کے لیے مل کر کام کریں۔ڈوڈہ ضلع میں پولیس نے حملے میں ملوث چارملی ٹینٹوں کے خاکے اور 5 لاکھ روپے نقد انعام بھی جاری کیا تھا کیونکہ ان کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔اس سے قبل 9 جون کو ریاسی ضلع میں شیو کھوری مندر سے واپس آنے والے سات یاتریوں سمیت نو مسافروں کوملی ٹینٹوں نے ہلاک کر دیا تھا۔ حملے میں ملوث ملی ٹینٹ بھی سر پر نقد انعام کے باوجود فرار ہیں۔