جموں//چیف سیکرٹری بی بء ویاس نے پانچویں اپیکس کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اودہمپور۔ سرینگر ۔ بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ پر جاری کام کا جائیزہ لیا۔ڈویثرنل کمشنر جموں، کمشنر سیکرٹری ریونیو، چیف ایڈمنسٹریٹو آفس یو ایس بی آر آر ایل ، پروجیکٹ و ریاستی حکومت کے سنیئر افسران اور ریل حکام بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ ڈویثرنل کمشنر کشمیر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ میں شرکت کی۔کٹرہ۔ بانہال ریل لائین اور کٹرہ۔ ریاسی132 کے وی ٹراسمیشن لائین، رام بن سے سنگلدان اور بڈگام جی ایس ایس سے بڈگام ریلوے ٹریکشن سب سٹیشن میں اراضی کی حصولیابی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا میٹنگ میں جائیزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔سی اے او، یو ایس بی آر ایل نے اس موقعہ پر چناب پُل اور کٹرہ۔ بانہال اور بانہال۔ قاضی گنڈ سیکشنوں پر جاری کام کی تفصیلات میٹنگ میں پیش کیں۔