ریاسی//وزیر برائے صحت عامہ،آبپاشی و فلڈ کنٹرول شام چودھری نے کٹرہ میں دو واٹر سپلائی سکیموں: ایک ککریال اور مانوں کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر وزیر مملکت فائنانس و پلاننگ اجے نندا بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقعہ پر وزیر نے تمام علاقوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کا اعادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے یہ قلمدان سنبھالا ہے تب سے ہی ہم نے تمام علاقوں کو پینے کا پانی مہیا کرنے میں کافی محنت کی ہے،جو کافی دیر سے زیر التوا تھے۔اس سے قبل بتایا گیا کہ ککریال لفٹ واٹر سپلائی سکیم 3.44 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے ،جس سے ککریال ،کوٹلہ ۔ائیکڑ ،نالی محلہ ، سوکار موڑ،لمبیر دار محلہ ،و دیگر متعلقہ کے4000نفوس کے لئے روزانہ 40,000 گیلن پانی مہیا ہوگا۔اسی طرح سے نالیہ۔چندوا سکیم 3.52کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے جس سے نالیہ، سیرلی، چمبہ، مانون،بھاگتہ وغیرہ کے0 1200 نفوس کو پانی مہیا ہوگا۔اس موقعہ پر انہوں نے پریتھی واٹر سپلائی سکیم کو فوری طور مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے بغیر پانی کے علاقوں کی از سر نو سروے کرنے کی ہدایت دی تاکہ سرکار انکو پانی مہیا کرنے کے لئے سکیمیں جاری کی سکے۔وزیر نے افسروں کو تمام واٹر سپلائی سکیموں کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت دی،تاکہ یہ سکیمیں بر وقت مکمل کی جا سکیں۔اس موقعہ پر وزیر مملکت اجے نندا نے بھی کٹرا میں ترقیاتی کاموں کو اُجا گر کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرکار کا زمینی سطح پر اعلی کارکردگی دکھانے کا وعدہ ہے۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم کٹرا نیلم کھجوریہ، چیف انجینئر صحت عامہ اشوک گنڈوترہ، چیف انجینئر تعمیرات عامہ ،آبپاشی و فلڈ کنٹرول پی این بالی، تحصیلدار موہت رینہ،سپرانٹنڈنگ انجینئروں ،ایگزیکٹو انجینئروں و ضلع کے دیگر افسربھی اُنکے ہمراہ تھے۔