عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر کے کٹرا ہ علاقے میں جمعہ کو شدید بارش ہوئی۔اس دوران حالیہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد مسلسل چوتھے دن بھی ویشنو دیوی
کی یاترا معطل رہی، جس میں 34افراد ہلاک اور 20زخمی ہو گئے۔ یاترا کا انتظام کرنے والے شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے منگل کو یاترا کو اگلے احکامات تک معطل کر دیا۔ایک عہدیدارنے بتایا کہ “ناقابل موسمی حالات اب بھی برقرار ہیں، اس لیے یاتریوں کی حفاظت کے پیش نظر یاترا کی معطلی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘‘۔کٹرا ہ میںجمعہ کی صبح سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہےاور آخری اطلاعات آنے تک بارش نہیں رکی تھی۔