کنگن //نیشنل کانفرنس سینئر رہنما و ممبر اسمبلی کنگن میاں الطاف احمد نے نائب وزیر اعلی کوریندر گپتا کے بیان کو غیر سنجیدہ اور بدقسمتی قرار دیاہے ۔میاں الطاف نے کہا کہ نائب وزیر اعلی کوریندر گپتا کا حلف برداری کے فوراًبعد دیا گیا بیان مکمل طور پر غیر سنجیدہ اور قابل مذمت ہے۔ میاں الطاف احمد نے کہا کہ جب ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کھٹوعہ واقعہ کی مجرمانہ اور شرمناک عمل کی مذمت کی، ایسے میں بدقسمتی سے ان کے پارٹی رہنماؤں نے اس واقعہ کو ایک چھوٹا معاملہ قرار دیکر انصاف کے تقاضوں پر سوالیہ نشان لگا دیاہے۔میاں الطاف نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔میاں الطاف نے مطالبہ کیا ہے کہ نائب وزیر اعلی اپنے بیان کے لئے معافی مانگیں۔