کوکر ناگ//اڈہال اور مال مرگ کوکر ناگ میں ناصاف پانی کے استعمال سے درجنوں افراد یرقان کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ان علاقوں میں ناصاف پانی کے استعمال سے لوگ اُلٹی ،بخار و دستہ کے شکار ہوئے ہیں اور اب تک 35افراد اس کی لپیٹ میں آ چُکے ہیںجہنیں مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گائوں کو ٹنکی و مقامی نالہ سے پانی فراہم ہوتا ہے جو بغیر فلٹرسپلائی ہورہاہے ۔علاقے میں ناصاف پانی استعمال کرنے سے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں کئی افراد پیٹ اور یرقان کے امراض کا شکار ہوگئے ہیں۔ایس ڈی ایم کوکر ناگ محمد روف رحمٰن نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ متاثرہ گائوں کے لئے میڈیکل ٹیمیں روانہ کی گئیںہیں اور پانی کے نمونے بھی حاصل کئے گئے ہیں جبکہ پی ایچ سی واندیولگام میں قریباََ35افرادکا علاج چل رہا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ کوکر ناگ کے ہی ماگام علاقہ میں گذشتہ سال ہپیٹائٹس سی نامی بیماری کے سبب کئی افراد موت کے آغوش میں چلے گئے تھے۔