کپوارہ//نالہ لولاب میںکوڑا کرکٹ ڈالنے سے لوگوں میں سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور پانی مضر صحت بن جانے سے بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ لاحق ہے۔ نالہ لولاب کے آس پاس رہائش پذیر لوگو ں کا کہنا ہے کپوارہ قصبہ میں میونسپل کمیٹی پورے قصبہ سے کو ڑا کرکٹ جمع کرکے لولاب کے اس خوبصورت نالہ میں ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ نالہ کو ڑے دان میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ لوگوںکاکہنا ہے کہ نالہ کا پانی بھی گندہ ہو رہا ہے اور یہ پانی مضر صحت بن چکا ہے ۔لوگو ں نے جمعرات کو میونسپل کمیٹی کپوارہ کو اس وقت آ ڑے ہاتھو ں لیا جب وہ قصبہ سے کو ڑا کرکٹ جمع کر کے نالہ لولاب میں ڈال رہے تھے ۔ لوگوںکاکہنا ہے کہ قصبہ میں جمع شدہ کو ڑا کرکٹ کو نالہ لولاب کے کنارو ں پر ڈال دیا جاتا ہے جس کا بیشتر حصہ آ ہستہ آ ستہ پانی میں چلا جاتا ہے اور نتیجے کے طور اس خوبصورت نالہ کا پانی نا قابل استعمال بن جاتا ہے ۔لوگو ں کاکہنا ہے کہ کنارو ں پر جمع شدہ کوڑا کرکٹ سے بد بو آ رہی اور دن بھر مویشیو ں کے علاوہ آ وارہ کتے غذا کی تلاش میں کو ڑا کرکٹ کے آ س پاس ڈھیرہ جمائے رہتے ہیں ۔اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے بتا یا کہ ضلع انتظامیہ کو پہلے سے ہی قصبہ سے نکلنے والے کو ڑا کرکٹ جمع کرنے کی جگہ کی تلاش ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ قصبہ سے نکلنے والے کو ڑا کرکٹ کوآ بی ذخائر کے آ س پاس جمع کیا جائے۔ انہو ں نے سخت نو ٹس لیتے ہوئے بتا یا کہ آ ئندہ یہ برداشت نہیں کیا جائے گا کہ کو ڑا کڑکٹ کو نالہ لولاب کے آ س پاس جمع کیا جائے گا ۔ خالد جہانگیر نے مزید بتا یا کہ وہ کپوارہ قصبہ کو جا ذب نظر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے، اس کے لئے لوگو ں کو بھی ضلع انتظامیہ سے تعاون کر نا ہو گا۔