عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//کوٹرنکہ کے گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول میں انڈین آرمی کی جانب سے ’مسلح افواج میں شمولیت‘ کے حوالے سے ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ اس لیکچر کا مقصد طلباء کو مسلح افواج میں شمولیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور انہیں اس شعبے میں کیریئر کے مواقعوں سے روشناس کرانا تھا۔اس لیکچر کا مقصد ان طلباء کو حوصلہ افزائی فراہم کرنا تھا جو اپنی صلاحیتوں اور دلچسپیوں کے مطابق مسلح افواج میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس دوران طلباء کو افواج میں افسر بننے کے لئے انتخابی عمل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ انڈین آرمی کا یہ اقدام مقامی عوام کے دلوں اور ذہنوں میں جگہ بنانے کی ایک منفرد کوشش ہے۔اس پروگرام میں 65 افراد نے شرکت کی، جن میں 4 اساتذہ اور 61 طلباء (35 لڑکیاں اور 26 لڑکے) شامل تھے۔ انڈین آرمی نے علاقے کی پسماندہ آبادی میں اپنی شمولیت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے کام کیا ہے تاکہ علاقے میں پائیدار امن اور خوشحالی کا ماحول قائم کیا جا سکے۔مقامی نوجوانوں نے انڈین آرمی کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو سراہا جس کے ذریعے انہیں مسلح افواج میں شمولیت کے بارے میں آگاہی ملی اور وہ اس شعبے میں کیریئر کے لئے مزید پرجوش ہو گئے ہیں۔ اس پروگرام کا اثر طلباء کی مجموعی ترقی پر دیرپا مثبت اثر ڈالنے کی توقع ہے۔