کوٹرنکہ // سب ڈویژن کوٹرنکہ بدھل میںمحکمہ جل شکتی کی ناقص کارکاردگی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ سب ڈویژن میں متعدد واٹر سپلائی سکیمیں ناکارہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔سب ڈویژں کے علاقہ بینمبل، کنتھول، سڈا، شاہ پور کوٹرنکہ کیول مڑہوتہ سواڑی ودیگر علاقوں کی مکینوںنے بتایا کہ 2008میں کنڈی کے مقام پر ایک فلٹر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جبکہ 2018میں اس کا افتتاح کیا گیا تا ہم ابھی ان علاقوں کو پانی جیسی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔لوگوں نے بتیا محکمہ جل شکتی کی لاپرواہی کی وجہ سے فلٹر پلانٹ کنڈی کی موٹریں عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں اور لوگ گندہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ خراب مشینری کی مرمت میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا ہے ۔دوسری جانب محکمہ کے ایک ملازم نے بتایا کہ فنڈز کی قلت کی وجہ سے مشینری کی مرمت نہیں ہو سکی ۔اسی طرح پنچایت حلقہ شاہ پور میں تین ہزارکی آبادی پانی سہولیات سے محرومہے ۔مقامی سرپنچ نے بتایا کہ سموٹ آنس دریا سے شاہ پور لفٹ سکیم تعمیر کرنے کا پلان مرتب کیا گیا تھا لیکن ابھی تک پائیہ تکمیل تک نہیں پہنچائی جاسکی ۔مقامی لوگوں نے جموں کشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژں میں واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کیلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں ۔