سری نگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں کووِڈ۔19 کے بارے میںعوامی ردعمل کا جائزہ لیا گیا اور جموںوکشمیر میں آنے والے کووِڈ لہروں کی روکتھام کی خاطر بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک آئی اِی سی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ یونین ٹیریٹری میں کووِڈ معاملات کی تعداد پندرہ روز کے دوران 130 کے قریب رُک گئی ہے ۔ اُنہوں نے کووِڈ مناسب طرز عمل ( سی اے بی ) کی عدم موجودگی کو اس طرح کے جمود کو بنیادی وجہ قرار دیا۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ جموںوکشمیر میں یومیہ بنیا د پر تقریباً 50,000 کووِڈ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں ۔ تاہم گزشتہ دو دنوں میں صوبہ جموں میں مثبت معاملات میں اضافہ ہوا ہے کیوں کہ چند اَضلاع سے معاملات میں اضافے کی وجہ سے یہ تشویش کا باعث ہے ۔ مزید یہ کہ کووِڈ مریضوں کے لئے لئے گئے نمونوں کی جینوم تسلسل سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جموںوکشمیر میں تقریباً80فیصد انفکیشن بنیادی طور پر وائرس کے ڈیلٹا ورینٹ کی وجہ سے ہیں جو کہ اِنتہائی متعدد ی ہے اورمریضوں میں شدید علامات کی نشو و نما کا باعث بن سکتا ہے ۔