نئی دہلی//صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔مسٹر کووند نے ٹویٹ کیا-''ہمارے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی128 ویں یوم پیدائش پر خراج تحسین''۔مسٹر مودی فلپائن کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا-''پنڈت جواہر لال نہرو کی جینتی پر انہیں خراج تحسین''۔ سابق صدر پرنب مکھرجی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور دیگر رہنما¶ں نے بھی مسٹر نہرو کو خراج عقیدت پیش کی۔ مسٹر مکھرجی اور ڈاکٹر سنگھ آنجہانی نہرو کی سمادھی شانتی ون گئے اور گل پوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔
یو این آئی