سرینگر/سرینگر کورٹ احاطے سے منگل کو ایک زیر حراست نوجوان فرار ہوگیا۔
اشفاق احمد راہ ساکنہ کیموہ کولگام کو سب جیل مٹن اننت ناگ سے یہاں کسی کیس کے سلسلے میں عدالت کے سامنے پیش کرنے کیلئے لایا گیا تھا جس کے دوران وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق اشفاق جنگجوئوں کا بالائے زمین کارکن تھا۔