عظمیٰ نیوز سروس
کولگام//کولگام ضلع میں جون 30کوختم ہوئی پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں کی کارکردگی اورسالانہ کریڈٹ پلان اور سرکاری سکیموں کا جائزہ یہاں ضلع سطح کی جائزہ کمیٹی کی میٹنگ میں لیاگیاجس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹربلال محی الدین بٹ نے کی۔میٹنگ میں لیڈبینک منیجر کولگام نے ڈپٹی کمشنر کوبتایاکہ 30 جون 2022کو بینکوں میں بچت رقومات 2119کروڑروپے کے مقابلے میں اس سال اس میں5.25فیصدکااضافہ ہوااوراب یہ رقم 2236.49کروڑروپے ہوگئی ۔بینکوں کی طرف سے واگزار کئے گئے قرضوں میں11.33فیصد کااضافہ ہوا اورگزشتہ سال اسی مدت کے دوران بینکوں نے1818.22کروڑروپے کے قرضے فراہم کئے تھے جبکہ اس سال بینکوں نے2050.63کروڑروپے کے قرضے مستحقین میں تقسیم کئے ۔میٹنگ میں یہ بھی جانکاری دی گئی کہ ضلع کاکریڈٹ ریشو91.69فیصد ہے جو قومی اوسط 60فیصد سے کافی زیادہ ہے۔