کولگام // کولگام کے ایک مضافاتی گائوں میں مشتبہ جنگجوئوں نے ایک پنچ کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ اسکی حالت نازک قرار دی جارہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ نماز مغرب کے موقعہ پر کولگام کے گائوں شالی پورہ کاترسومیں نا معلوم جنگجوئوں نے ایک پنچ کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور اسے سرینگر منتقل کردیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ عبدالمجید ڈارداماد غلام احمد ملہ،گذشتہ ایام میں پی ڈی پی سے وابستہ پنچ تھا تاہم بعد میں انہوں نے استعفیٰ دیا تھا۔ حال ہی کے پنچایتی چنائو میں اس نے بحیثیت آزاد امیدوار انتخاب جیتا تھا۔