اظہر حسین
کولگام //رواں سال مئی میں ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے کے مختلف سیب باغات میں پتوں پر فنگس کی وجہ سے پائی گئی تھی جس کے بعد محکمہ ہارٹیکلچر کولگام کی ماہر ٹیموں نے پورے علاقے کا سروے کرکے ایڈوائزرز جاری کی تھی۔اس کے علاوہ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر نے بھی متاثرہ علاقے کا تفصیلی دورہ کیا تھااور لوگوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کرے،لیکن اس کے باوجود ضلع کولگام کے مختلف دیہات میں یہ بیماری قابو میں نہیں آئی جس کی وجہ سے باغ مالکان کو کافی نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔ محمد یوسف تاریگامی نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران اور سوکاسٹ کے اعلی ماہرین سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سروے کرے اس خطرناک بیماری کو جڑ سے ختم کرے۔ دوسری جانب جموں کشمیر پیسٹسائڈس ایسوسی ایشن ضلع صدر کولگام محمد یوسف نے کہا کہ یہ بیماری وائرل ہے، اور اس کی روک تھام کے لئے ابھی تک کوئی موثر دوائی نہیں بنی ہے۔ البتہ جو بھی تدبیر یا ایڈوائزری جاری ہوگی اس پہ عمل کرنا ضروری ہے تب جا کے اس خطرناک بیماری سے نجات مل سکتی ہے۔ کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے چیف ہارٹیکلچر افسر کولگام لیاقت خان نے کہا کہ باغ مالکان نے محکمہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر پوری طرح عمل نہیں کیا جس کے بحث اس بیماری پر کچھ ایک علاقے میں قابو نہیں پایا جاسکا۔